فائونڈرز گروپ کے الزامات کی کوئی اہمیت نہیں :حاجی فیاض عالم
Posted on September 2, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) شاہین گروپ کے جنرل سیکرٹری حاجی فیاض عالم نے کہا ہے کہ فائونڈرز گروپ کے الزامات کی کوئی اہمیت نہیں ، کیونکہ گزشتہ چار سالوں سے فائونڈر گروپ نے چیمبر کی تعمیر و ترقی اور ممبر شپ کیلئے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کیے ، شاہین گروپ ہی صنعت کاروں کی گزشتہ چار سال سے خدمت کر رہا ہے ، چار سال قبل ہی فائونڈر گروپ کا خاتمہ کر دیا گیا تھا اور اجارہ داری سسٹم سے نجات حاصل کر لی تھی ، شاہین گروپ نے گجرات چیمبر میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ، جس کی بدولت نہ صرف گجرات بلکہ ضلع منڈی بہائوالدین کے صنعت کاروں اور تاجروں کے وقار میں اضافہ ہوا۔
بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں تک گجرات چیمبر کی کارکردگی پہنچانے کیلئے اقدامات کیے گے ، شاہین گروپ نے گجرات چیمبر سے سیاست اور ڈکٹیٹر شپ کا خاتمہ کیا ، یہی وجہ ہے کہ چیمبر ممبران شاہین گروپ کی کارکردگی سے مطمئن ہو کر اس کی کامیابی کیلئے ہر سال اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرتے ہیں ، اس سے قبل فائونڈر گروپ نے چیمبر میں سیاست اور ڈکٹیٹر شپ کو فروغ دیا ، صنعت کاروں کو اس دور میں جس طرح نظر انداز کیا گیا ، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، بلکہ اجارہ داری سسٹم کے خلاف سب نے متحد ہو کر شاہین گروپ بنایا جو کہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔