فارمولہ ون سیزن دوہزار بارہ کی اختتامی ریس برازیلن گراں پری آج ہوگی۔ سات مرتبہ فارمولہ ون ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے والے جرمنی کے مائیکل شوماکر آخری مرتبہ ریس ٹریک پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
برازیل کے شہر سا پولو میں فارمولہ ون سیزن کے اختتامی ایونٹ میں کامیابی کے لئے دومرتبہ کے دفاعی چیمپین ٹیم ریڈ بل کے جرمن ڈرائیور سیبسٹن ویٹل ہاٹ فیورٹ ہیں۔ سات مرتبہ فارمولہ ون ورلڈ چیمپئین شپ جیتنے والے ٹیم مرسیڈیز کے جرمن ڈرائیور مائیکل شو ماکر اپنے کیریئر میں آخری مرتبہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اکتالیس سالہ شوماکر اس سے پہلے دوہزار چھ میں بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں تاہم تین سال بعد وہ دوبارہ فارمولہ ون ایونٹ میں واپس آگئے تھے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس بار ان کا فیصلہ حتمی ہے، وہ دوبارہ ریس ٹریک پر واپس نہیں آئیں گے۔