اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا یافتہ پاکستان کے فاسٹ بولر اتوار کی صبح وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ محمدعامر پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے لندن سے لاہور واپس آئیں گے۔
محمدعامر کے بھائی نے انکی واپسی کی تصدیق کردی ہے۔ عامر کے ساتھ انکی پاکستانی نژاد وکیل اور دوست کی آمد بھی متوقع ہے۔ محمد عامر کو آئی سی سی کی پانچ سالہ پابندی کا سامنا ہے۔جس کے خاتمے کیلئے وہ اسپورٹس ثالثی کی عالمی عدالت میں اپیل کریں گے۔
فاسٹ بولر اپیل کے سلسلے میں پی سی بی سے بھی مدد چاہتے ہیں لیکن بورڈکے قانونی مشیر تفضل رضوی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پابندی کے خاتمے میں محمدعامر کی کوئی مدد نہیں کرسکتا۔تاہم آئی سی سی کی ہدایات کی روشنی میں انکی تربیت کا انتظام کریگا۔