فاطمہ جناح ڈگری کالج فوارہ چوک میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا
Posted on March 27, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : یونیورسٹی آف گجرات فاطمہ جناح ڈگری کالج فوارہ چوک میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ، جس کی صدارت پرنسپل محترمہ کوثر ممتاز نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات مسز بیگم جہاں آرء نظام تھیں ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین فوارہ چوک کی تاریخ بہت شاندار ہے ، یہ کالج ہمیشہ طالبات کی راہنمائی میں مشغول رہتا ہے ، اس کالج کی پڑھی ہوئی طالبات اس وقت معاشرہ میں باعزت مقام حاصل کر چکی ہیں ، اور ہمیں فخر ہے کہ اس کالج کی طالبات نے دنیا میں نام کمایا ، کھیلوں کے حوالہ سے تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے ، اس سے طالبات کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں مدد ملتی ہے ، جس کیلئے ہم پرنسپل محترمہ کوثر ممتاز اور ان کے سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ آئندہ بھی یہ ادارہ صحیح معنوں میں طالبات کی بہتری و ترقی کیلئے کام کرے گا ، انہوں نے کہا کہ طالبات کو چاہیے کہ وہ ذمہ دارانہ روایہ اختیار کریں تا کہ وہ ذمہ داری شہری بن سکیں ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محترمہ کوثر ممتاز نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آج ہماری تقریب میں مسز جہاں آرء نظام تشریف لائی ہیں اور یہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں دلچسپی رکھتی ہیں ، کھیلوں کے فروغ سے معاشرتی برائیوں میں کمی واقع ہوتی ہے ، اور بچیوں کی ذہنی نشوونما بھی بہتر ہوتی ہے ، آج کی اس تقریب میں طالبات نے جس انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے خوش آئند ہے ، کیونکہ صحت مند طالبات ہی صحت مند مائیں بنتی ہیں ، کھیلیں صحت کیلئے بھی اتنی ضروری ہیں ، جتنی پڑھائی انہوں نے کہا کہ طالبات کو تعلیم و تربیت کے حوالہ سے ہر قسم کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں ، تا کہ وہ باعزت شہری بن سکیں ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپورٹس فیسٹیول میں جیتنے والی طالبات کے ساتھ ساتھ ہارنے والی طالبات بھی محنت جاری رکھیں گی تا کہ وہ مستقبل میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں ۔