فحاشی کے خاتمہ کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں :حکیم جواد الرحمن نظامی
Posted on April 26, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: علمائے اہلسنت کی کاوشوں اور چوہدری شجاعت و قمر زمان کائرہ کی وساطت سے پیمرا کی طرف سے فحاشی کے خاتمہ کیلئے ہونے والے اقدامات قابل تحسین ہیں ، ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ متحدہ علمائے و مشائخ بورڈ صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی اور سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن نوجونانان میلاد کمیٹی سید فیاض ہاشمی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیر محمد افضل قادری و دیگر علمائے و مشائخ نے فحاشی و عریانی کے خلاف بھرپور احتجاج کر کے علمائے اہلسنت کے زندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے اور چوہدری شجاعت حسین اور قمر زمان کائرہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جو اقدامات کیے ہیں ، وہ قابل تحسین ہیں ، جس کیلئے ہم چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری قمر زمان کائرہ ، پیر محمد افضل قادری و دیگر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان ملک سے فحاشی و عریانی کے خاتمہ کیلئے بھرپور طریقے سے کام کرے گی اور ہم فحاشی و عریانی کو نہیں چلنے دینگے ، اس موقع پر حافظ محمد نقیب بھی موجود تھے ۔