فرانسیسی نومنتخب صدر غیر اعلانیہ دورہ پر افغانستان پہنچ گئے

Hollande

Hollande

افغانستان: (جیو ڈیسک) فرانس کے نومنتخب صدر فرانکوئس اولاندے اچانک کابل پہنچ گئے ہیں۔ ان کا رواں ماہ کے شروع میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔ انہوں نے افغانستان کے دورہ کا اعلان نہیں کیا تھا ۔

فرانسیسی صدر کے چیف آف آرمی سٹاف، وزیر دفاع جین یویس لی ڈرین اور وزیر خارجہ لارنٹ فبیس بھی ہیں۔ اولاندے اپنے دورہ کے دوران افغانستان میں تعینات فرانسیسی فوجیوں نے ملاقات کریں گے اور انہیں اپنے فیصلے سے بھی آگاہ کریں گے جو انہوں نے ایک سال قبل ہی فوجوں کو افغانستان سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔