فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے یورپ میں مالی بحران کے پیش نظر صدارتی انتخاب میں دوبارہ حصہ لینے کااعلان کر دیا ہے۔ نکولس سرکوزی کی جانب سے فیصلیکی توثیق ایک ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کی گئی۔
بائیس اپریل کو ہونیوالے صدارتی انتخاب میں نکولس سرکوزی کے اہم حریف شوسلسٹ امیدوار فرینکوئس ہولینڈ ہوں گے۔ فرینکوئس ہولینڈ کو سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شوسلسٹ امیدوار صدارتی انتخا ب کیدونوں مراحل میں کامیابی حاصل کرلیں گے۔