فرانس نے اسلامی اسکالروں کے داخلے پر پابندی لگا دی

france map

france map

فرانس : (جیو ڈیسک) فرانس کے صدر سرکوزی نے آئندہ ماہ ہونے والی اسلامی کانفرنس میں بیشتر اسلامی اسکالروں کی آمد کو ملک دشمن قرار دیتے ہوئے علماء پر پابندی لگادی۔ آئندہ ہونے والی اسلامی کانفرنس میں کسی طور بھی مسلم اسکالر کو شریک ہونے سے روکیں گے،یہ قدم فرانس کی سا لمیت اور خودمختاری کے سلسلے میں اٹھایا جا رہا ہے ۔

یہ واضح موقف تھا فرانس کے صدر نکولائی سرکوزی کا، ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے دہشت گرد فرانس کو دہشت گردی کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں لہذا ضروری ہے کہ فرانس کو اسلامی انتہا پسندی سے دور رکھا جائے۔

سرکوزی نے واضح کیا کہ فرانس میں ہونے والی اسلامی کانفرنس میں کچھ ایسے مندوب ہیں جو کہ اسلامی انتہا پسندی میں براہ راست ملوث ہیں،اور فرانس اس قسم کے افراد کو کسی صورت فرانس میں داخلہ نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مصر کے اسلامی انتہا پسند رہنماں کا فرانس میں داخلہ اس وجہ سے ممنوع قرار دیا گیا ہے کہ یہی افراد فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کے خالق ہیں،انہوں نے اس قدم کو نا پسندیدہ قرار دیتے ہوئے اس پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت کی۔