فرانس (جیوڈیسک) فرانس میں شروع ہو گیا ہے فیشن کا نیا سلسلہ۔ پیرس کٹیور ویک کے آغاز میں رنگا رنگ ملبوسات کی نمائش ہوئی۔ جن میں سے کچھ ملبوسات میں سونا بھی استعمال کیا گیا تھا۔
خوشبووں کا شہر پیرس سج گیا ہے کٹیور فیشن ویک سے۔ نت نئے کلیشن کے ساتھ ڈیزائنرز نے دیا ہے اک نیا امتزاج۔ سیاہ سنہری رنگوں نے موسم کومزید دلکش بنا دیا۔ اس فیشن شو کا آغاز ہوا خوب شاندار جب مناکو کی شہزادی نے مہمان خصوصی کے طور پرفیشن شو میں شرکت کی۔ پیرس کٹیور ویک میں موسم سرما اور بہار کے ملبوسات پیش کئے گئے۔
موسم کی مناسبت سے کہیں گہرے رنگ تو کہیں ہلکے رنگوں سے سجے ملبوسات نے شائقین کا دل جیت لیا۔ ان ملبوسات کی خاص بات یہ تھی ان میں سے چند ڈریسز میں چوبیس کیراٹ سونے کے دھاگے سے ڈیزائن بنائے گئے ہیں۔