سپریم کورٹ میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد وزیراعظم کی پارلیمنٹ آمد پر، پرتپاک استقبال کیا گیا اراکین نے کھڑے ہو گئے اور ڈیسک بجا کر وزیراعظم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا۔ پیپلزپارٹی شیرپائو کے سربراہ افتاب احمد خان شیرپائو سمیت دیگر حکومتی اوراپوزیشن ارکان پھی وزیراعظم سے ان کی نشست پر جا کر اظہار یکجہتی کرتے رہے۔
فرد جرم عائد ہونے کے بعد وزیراعظم ایوان میں پراعتماد نظرآئے اور وقفہ سوالات میں متاثرین سیلاب اور سیلاب زدہ علاقوں کے بحالی سے متعلق تفصیلی جواب بھی دیئے۔