فرنچ اوپن: ماریہ شراپوا ٹائٹل جیت کر عالمی نمبر ایک بن گئیں

maria

maria

پیرس : (جیو ڈیسک) روس کی ماریہ شراپووا نے اٹلی کی سارہ ایرانی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا ہے۔ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ماریہ شراپووا نے اطالوی حریف سارہ ایرانی کو اسٹریٹ سیٹس میں باآسانی ہرایا۔

شراپووا نے سارہ ایرانی کو پہلے سیٹ میں چھ تین اور دوسرے سیٹ میں چھ دو سے مات دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شراپووا اس ٹائٹل کو جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر ایک پوزیشن حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل روسی کھلاڑی نے آخری بار دو ہزار آٹھ میں پہلے نمبر پر آئی تھیں۔