فروغ تعلیم کیلئے ہونے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں:میاں عمران مسعود
Posted on April 26, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا ہے کہ فروغ تعلیم کیلئے ہونے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، وہ گزشتہ روز کناک وریچوئل یونیورسٹی کیمپس گجرات کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے رہے تھے ، انہوںنے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ گجرات میں ایک ایسا ادارہ موجود ہے جس میں بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے کام ہوتا ہے اور انہیں تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اب یہ بات ضروری ہو گئی ہے کہ ویزا کے حصول کیلئے لینگویج کورسز کا ہونا ضروری ہے اور گجرات میں ہی جرمن ، اٹالین و دیگر زبانوں کے ماہر موجود ہیں اور کناک ایجوکیشن سسٹم میں کمپیوٹر کورسز ، انگلش سپوکنگ ، سپوز ، ویزہ کورسز ، ایڈوانس لیول کورسز و دیگر کورسز کروائے جا رہے ہیں ، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو شیراز احمد ، مہر فاروق ، سرمد ، فیاض ، ندیم و دیگر بھی موجود تھے ، مسٹر شیراز اکبر نے کورس کے بارے میں بریفنگ دی ۔