متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہیکہ نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نظرثانی کی درخواست آج سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی ۔ ذرائع سے گفتگو میں بیرسٹرفروغ نسیم نے کہا کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں جمع کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ درخواست تیارکر رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ درخواست آج ہی سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جائے ۔ بصورت دیگر درخواست جمعرات کو سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں جمع کی جائے گی۔