اسلام آباد : (جیو ڈیسک) حکومت نے فرٹیلائز سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔جس کی حتمی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوادی ہے۔ حکومت نے اینگرو کارپوریشنز، پاک ارب فرٹیلائزرکمپنی، پاک امریکن فرٹیلائزرکمپنی اور دادہرکولیس کمپنیوں کی گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فرٹیلائزرکمپنیوں کوگیس کی فراہمی بند کرنے سے دوسو ایم ایم سی ایف گیس حاصل ہوگی جو پاور سیکٹرکودی جائے گی تاکہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پایا جاسکے۔ فرٹیلائزر کمپنیوں کے حکام کاموقف ہیکہ حکومت تمام سیکٹرز میں یکساں لوڈشیڈنگ کریں کیونکہ فرٹیلائزر سیکٹر کوگیس نہ ملنے سے نہ صرف کھاد مہنگی ہوگی بلکہ کھاد کو درآمدکرنا پڑیگا جس سے قیمتی زرمبادلہ بھی ضائع ہوگا۔