بھارت(جیوڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے وزیراعلی نریندر مودی نے کہا ہے کہ اگروہ فرقہ وارانہ فسادات کے ذمہ دار ثابت ہو جائیں تو انہیں پھانسی دے دی جائے۔ بھارتی اردو اخبارسے گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ گجرات میں دو ہزار دو میں ہونے والے فرقہ ورانہ فسادات میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔
معافی مانگنے کے سوال پر نریندر مودی نے کہا کہ اگر وہ قصور وار ثابت ہوں جائیں تو وہ پھانسی چڑھنے کو تیار ہیں اور اگر کچھ ثابت نہ ہو تومیڈیا کو ان کی کردار کشی پر معافی مانگنی چاہئیے۔ گجرات میں ہونے والے فسادات میں بارہ سو افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔