فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اسرائیل نے ڈرون طیارہ مار گرایا

Drone

Drone

اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیلی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بغیر پائیلٹ ڈرون طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی صبح بغیر پائیلٹ والے ایک چھوٹے جہاز کو اسرائیلی ائر ڈیفنس کے ریڈار پر دیکھا گیا جو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی اسرائیل کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی صحرائے نقب کے شمالی علاقے میں گشت کر رہے ہیں تاکہ گرائے جانے والے جہاز کا ملبہ تلاش کیا جا سکے اور اس کی ہیئت جانی جا سکے۔ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہو سکا ہے کہ جہاز کس سمت سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوا۔