فلسطین : محمود عباس کی نیتن یاہو کو دھمکی

Mahmoud Abbas

Mahmoud Abbas

فلسطین(جیوڈیسک)فلسطینی صدر محمود عباس نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعطل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری کا سلسلہ جاری رہا تو وہ فلسطینیوں کی ذمے داری بھی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو سونپ دیں گے۔

ایک خصوصی انٹرویو میں فلسطی صدر محمود عباس کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل میں عام انتخابات ہورہے ہیں نئی حکومت فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرے گی یا نہیں اور اگر امن مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوتی تو وہ نیتن یاہو کو فون کر کے اپنی کرسی انہیں سونپ دیں گے۔

محمود عباس کا کہنا تھا کہ وہ نئی اسرائیلی آبادکاری سے بہت پریشان ہیں اور تل ابیب کو یہ آبادکاری روکنا ہوگی۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے گذشتہ دوسال سے دوطرفہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔