فلسطین : (جیو ڈیسک) فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت چوتھے روز بھی جاری ہے۔ غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے پچیس افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے جبلیہ میں دومنزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا اور میزائل داغے جس سے پچیس افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی میں زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے ان کے ارکان کو نشانہ بنانے کیلئے بمباری کی۔ اسرائیلی فوج نے بھی تازہ بمباری کی تصدیق کی ہے۔