فلسطین کے صدر محمود عباس اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فلسطین کو بطور آزاد ریاست رکنیت دینے کی درخواست کریں گے۔ محمود عباس پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ وہ ہر صورت میں فلسطینی ریاست کو مکمل رکنیت دینے کیلئے درخواست دیں گے ۔ دوسری جانب امریکہ نے کہا ہے کہ وہ فلسطین کی اس درخواست کو ویٹو کردے گا۔ فلسطین کے مذاکراتکار صاب ارکات نے کہا ہے کہ فلسطین اپنی مقف پر قائم ہے اور رکنیت کیلئے درخواست لازمی دی جائے گی۔ صدر محمود عباس تئیس ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس کو یکطرفہ اقدامات کے بجائے امن مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔