فلم بول پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Film Bol

Film Bol

پاکستانی فلم بو ل پر مکمل پابندی عائد کرنے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے لاہورہائی کورٹ میں دائر کی جانیوالی پٹیشن میں موقف اختیارکیاکہ پاکستانی فلم بول میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے ہیں لیکن سنسر بورڈ نے اس فلم کو پاس کرکے ریلیز بھی کروادیا ۔ لہذا عدالت اس فلم کی نجی ٹی وی چینلز پر نمائش پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کیخلاف کاروائی کا حکم بھی جاری کرے ۔