فلم زنجیر کا ری میک کھٹائی میں پڑگیا

zanjeer

zanjeer

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی وڈ کی معروف ایکشن کلاسک فلم زنجیر کا ری میک کھٹائی میں پڑگیا۔ اوریجنل فلم کے رائٹرز سیلم خان اور جاوید اختر نے فلم کے پروڈیوسر کو قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

بالی ووڈ کے معروف رائٹر سلیم جاوید کی جوڑی کا کہنا ہے فلم کے پروڈیوسر امیت مہرا نے ان کی اجازت کے بغیر فلم کا ری میک بنانے کا اعلان کیا جو قانونا جرم ہے۔ معاملے کو قانونی طور پر نمٹانے کے لئے جاوید اختر نے ماہرین کی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ادھر اوریجنل فلم کے ہیرو امیتابھ بچن نے فلم کے ری میک پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔