پاکستانی فلم لمحہ کی کینیڈا اور بھارت میں ہونے والے فلم فیسٹولز میں نمائش کی جائے گی۔ پاکستانی سنیما تو اس عید پر نئی فلموں سے خالی نظر آتے ہیں لیکن بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فلموں کو کچھ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ منفرد اور اچھوتے موضوع پر بنائی گئی فلم لمحہ نے پہلے پہل تو نیویارک فلم فیسٹول میں دو ایوارڈز جیت کر سب کو حیران کر دیا۔ اب ایک بار پھر فلم لمحہ کینیڈا میں ہونے والے ساتھ ایشین فلم فیسٹول میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ فلم فیسٹول پانچ نومبر تک جاری رہے گا۔ صرف یہی نہیں آمنہ شیخ اور محب مرزا کی شاندار اداکاری اور فلم کی کہانی نے بھارتیوں کو بھی متاثر کیا ہے، جس کے بعد بیس دسمبر سے شروع ہونے والے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں بھی ‘لمحہ’ کی کی جائے گی اسکریننگ ہوگی۔