فلم نو انٹری کے سیکوئل میں سلمان خان کی انٹری کا ہے انتظار

Salman Khan

Salman Khan

کامیڈی فلم نو انٹری میں بالی وڈ صلو بھائی کی انٹری کا علم ہو تے ہیں فلم کے سیکوئیل کی تیاریاں ہو جائیں گی شروع۔ بالی وڈ میں فن اور کامیڈی کی بات کی جائے اور۔۔فلم نو اینٹری۔ کو بھلا دیا جا ئے یہ ممکن نہیں کیونکہ نوانٹری میں بالی وڈ کے سپر اسٹارصلو بھائی کے مزاحیہ اور کردار نے چار چاند لگا دیئے۔

فلم کے ہدایتکار انیس بزمی کی جانب سے اس فلم کے سیکوئل کی تیاریاں شروع ہونے کو ہیں لیکن بس انتظار ہے تو سلمان خان کا۔۔۔ ان کے پاس فلمیں اتنی زیادہ ہیں کہ نو انٹری میں انٹری دینے کا ٹائم نہیں ہے ان کے پاس۔

دوہزار سات میں بننے والی فلم نو انٹری میں جلوہ گر ہو نیو الی حسینائیں لارا دتہ ،بپاشا باسو ، سیلینا جیتلی فلم کے سیکوئل میں نظر نہیں آ ئیں گی بلکہ ان تینوں لیڈنگ لیڈیز کی جگہ لے لی ہے۔ اب بالی وڈ کی نو ہیروئنز نے جن کے نام انیس بزمی نے رکھے ہیں راز میں۔۔ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے گرین سگنل دیتے ہی وہ بالی و ڈ کی ان نو خوبرو حسیناں کا راز کر دیں گے فاش۔