فلم ہیروئن کو پاکستان میں بھی اپنے مداحوں سے ملی پذیرائی

Heroine

Heroine

بالی ووڈ (جیوڈیسک) کرینہ کپور کی جس فلم کاتھا سب سے زیادہ انتظار ۔ پاکستان میں بھی آہی گیا وہ شاہکارفلم ہیروئن کو پاکستان میں بھی اپنے مداحوں سے پذیرائی ملی۔ ہرطرف شور تھا آرہی ہے ہیروئن۔ چھانے جارہی ہے ہیروئن۔ کرینہ کپور ہیروئن کیا بنیں جیسے تہلکہ مچ گیا۔آخر کیوں نہ ہوایسا ، جس فلم کی خاطر بالی ووڈ بیبو نے اپنی شادی کی تاریخ بدل ڈالی، ساری فلمیں چھوڑ دیں۔ اس فلم میں کوئی تو بات ایسی ہوگی ہی، جس کے لئے کرینہ نے اتنی قربانیاں دیں۔

فلم ہیروئن کہانی ہے ایک سپر اسٹار ماہی اروڑا کی،جو سلور اسکرین پر تو ہٹ مگراکیلاپن محسوس کرتی ہے۔ اپنی ہی شہرت کی دیوانی ہونے کی وجہ سے اسے زوال آجاتا ہے۔ جس کیبعد ماہی مختلف ہتھکنڈوں سے فلمیں حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ لیکن ان سب حرکتوں کی وجہ سے وہ خبروں کا حصہ بنی رہتی ہے۔ اداکارہ کی زندگی پربنائی جانے والی فلم ہیروئن کو دنیا بھرمیں خاصی پذیرائی ملی۔ پاکستان میں اسے ریلیز کیا ہے آئی ایم جی سی گلوبل انٹرٹنمنٹ نے،جبکہ اےآروائی ڈیجیٹل فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔