فوجیوں کی ہلاکت: فرانس نے افغان آپریشن معطل کر دیا

sarkozy

sarkozy

افغان فوجی کے ہاتھوں چار فوجیوں کی ہلاکت کے بعد فرانس نے افغانستان میں آپریشن معطل کر دیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق یہ واقعہ مشرقی صوبے کاپیسا میں پیش آیا۔ فائرنگ سے 17 دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے۔
فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے اس واقعے کے بعد افغانستان میں فرانسیسی افواج کے آپریشن کوفوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی فوجوں کے انخلا پر غور کررہا ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔