وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت کے درمیان کوئی ٹکراو نہیں۔ جیمز جونز کا بیان آنے کے بعد میمو معاملہ ختم ہو جانا چاہیے۔ وزیراعظم ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں تبدیلی انتخابی عمل کے ذریعے ہی آسکتی ہے۔ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جیمز جونز کے بیان کے باوجود میمو معاملہ ختم نہ ہوا تو امریکی پاکستانیوں پر ہنسیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی حقیقی قوت ہے اور ملک میں خوشحالی لاسکتی ہے۔ ماضی میں بعض افراد نے راتوں رات کنگز پارٹیاں بنائیں ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی عوام اچھی نظریات اور ساکھ رکھنے والی جماعتوں کو آگے لائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز آرمی چیف سے ان کی ملاقات کے دوران صدر اور آرمی چیف کی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی تھی جس میں آرمی چیف نے صدر کی طبیعت دریافت کی۔