کراچی : (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فوزیہ وہاب کو گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں وزیر اعلی سندھ ، وفاقی مشیر داخلہ ، وفاقی و صوبائی وزرا سمیت پی پی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔فوزیہ وہاب کے آپریشن میں مبینہ غفلت پر ایف آئی اے نے ڈاکٹروں سے تفتیش شروع کردی ہے۔
ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نجی اسپتال پہنچی جہاں انہوں نے فوزیہ وہاب کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اور ان کے معاون ڈاکٹرز کی ٹیم سے تفتیش کی اور ضروری معلومات حاصل کی۔جبکہ اسپتال میں فوزیہ وہاب کی علالت اور ان کے علاج معالجے کے حوالے سے موجود تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر محفوظ کرلیا ہے۔