فٹبال (جیوڈیسک) برازیل نے تاریخی فٹبال میچ میں میزبان سویڈن کو تین صفر سے شکست دیدی۔چون سال قبل اسٹاکہوم ہی میں برازیل نے عظیم پیلے کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر پہلا فٹبال ورلڈ کپ جیتا تھا۔چون سال بعد اسٹاک ہوم میں کھیلا جانیوالا تاریخی میچ دیکھنے کیلئے پیلے بھی اسٹینڈ میں موجود تھے۔ برازیل کے متبادل کھلاڑی الیکذنڈر پاٹو نے دو اورلیندرو دیما نے ایک گول کیا۔نیمائر کے کراس پر دیما نے گول کرکے برازیل کو برتری دلائی جسے پچیاسی ویں منٹ میں پاٹو کے گول نے ڈبل کردیا۔
پاٹو نے دومنٹ بعد پینلٹی پر ذاتی دوسرا اور برازیل کی جانب سے تیسرا گول کردیا۔ زخمی کپتان ابراہیمووچ کی غیر موجودگی میں سویڈش ٹیم میچ میں گیند پر قبضہ بھی نہ رکھ سکی اور کھیل میں شروع سے آخر تک برازیل حاوی رہا۔