فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے فٹ بال کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے، اسپین کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر ہے، فرانس، کروشیا، اور پرتگال کی ٹیمیں تنزلی کا شکار ہوگئیں جبکہ برازیل، سویڈن، ڈنمارک، یونان اور انگلینڈ کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فٹ بال کی عالمی درجہ بندی میں عالمی چیمپئن اسپین بدستور پہلے نمبر پر ہے، ہالینڈ کی ٹیم دوسرے اور یوروگوئے تیسرے نمبر پر ہے، برازیل کی ٹیم دو درجے بہتری کے ساتھ ساتویں سے پانچویں نمبر پر آگئی ہے، اٹلی کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر قائم ہے، انگلینڈ ایک درجہ بہتری کے ساتھ ساتویں اور یونان تین درجہ بہتری کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگئی ہے جبکہ پرتگال تین درجے کمی کے ساتھ نویں نمبر پر ہے، ارجنٹائن کی درجہ بندی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ دسویں نمبر پر موجود ہے، ڈنمارک تین درجے بہتری کے ساتھ 11 ویں اور کروشیا تین درجے تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر ہے، روس کی ٹیم 13 ویں، سویڈن کی ٹیم 11 درجے بہتری کے ساتھ 14 ویں اور فرانس تین درجے تنزلی کے ساتھ 15 ویں نمبر پر ہے