ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں جاری فیشن ویک میں اداکارہ نرگس فخری دلہن کے روپ میں نظرآئیں۔ ممبئی میں جاری برائیڈل فیشن ویک میں آگئے ہیں ستارے زمین پر۔۔روز ہوتی ہے منفرد عروسی ملبوسات کی نمائش۔۔سرخ ، سنہرے ، گلابی۔۔یہی رنگ بنے فیشن ویک کی زینت۔مگر اب کی بار سیاہ ، نیلا اور سفید رنگ بھی دیکھنے کو ملا۔روایت اور جدت کے خوبصورت امتزاج سے سجے عروسی ملبوسات۔۔
نازک اندام ماڈلز نے ریمپ پر واک کرکے میلہ ہی لوٹ لوٹا۔۔ حسن و ادا کے جلووں میں نظرآئیں بالی ووڈ راک اسٹار گرل نرگس فخری۔۔روایتی سرخ رنگ کے عروسی لباس پہنے جوں ہی نرگس نے ریمپ پر قدم رکھا ، فیشن شو میں جان آگئی۔۔روایتی کڑھائی اور جدید انداز کے لباس نے نرگس کے حسن کو چارچاند لگا دیئے۔