فیضان خالد بٹ کی امریکی پادری کی طرف سے گستاخانہ فلم انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت
Posted on September 15, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) تحریک انصاف کے راہنما فیضان خالد بٹ نے امریکی پادری کی طرف سے گستاخانہ فلم انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسلام امن کا گہوارہ مذہب ہے جس میں کسی بھی مذہب پر کوئی تنقید نہیں کی جاتی ، بلکہ اسلام کی تعلیمات تو یہ ہیں کہ تم کسی کے جھوٹے خدا کو بھی برا بھلا نہ کہو، کہیںایسا نہ ہو کہ وہ تمہارے سچے خدا کو جھوٹا کہے، انہوں نے کہا کہ انسانیت ک معراج رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کو امت مسلمہ ہی نہیں بلکہ پوری کائنات کیلئے ایک نمونہ بنا کر پیش کیا ، ہمیں ان پر عمل کرنا چاہیے فیضان خالد بٹ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے اور گستاخانہ ویب سائٹ پر پابندی عائد کرے ، پوری امت مسلمہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پر قربان ہے اور امت مسلمہ کا بچہ بچہ کٹ مرنے کو تیار ہے۔