فیڈرر نے گرینڈ سلم میچز جیتنے کا ریکارڈ بنا لیا

federer

federer

پیرس: (جیو ڈیسک) سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ راجر فیڈرر نے گرینڈ سلیم میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کاجمی کونرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

رولینڈ گیروس پیرس میں جاری فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں راجر فیڈرر نے فرانس کے نکولس ماہٹ کو چھ تین،چار چھ،چھ دو اور سات پانچ سے ہرادیا۔لوکل فیورٹ جو ولفریڈ سونگانے اطالوی فیبیو فوگنینی کے خلاف سات پانچ، چھ چار اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔

ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک یوکووچ نے فرنچ نکولس ڈیویلڈر کو چھ ایک، چھ دو اور چھ دو سے زیرکرلیا۔ اٹلی کی سارا ایرانی نے سربیا کی اینا ایوانووچ کو ایک چھ، سات پانچ اور چھ تین سے ہرادیا۔