قازقستان : عدالت نے گستاخانہ فلم پر پابندی عائد کر دی

Kazakhstan

Kazakhstan

قازقستان (جیوڈیسک) قازقستان کی عدالت نے گستاخانہ فلم کی ملک میں اشاعت اور ڈسٹری بیوشن پر پابندی عائد کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آستانہ کی ضلعی عدالت نے گستاخانہ فلم کو مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلم ملک میں تشدد کو ہوا دیگی اس لیے فلم کی قازقستان بھرمیں امپورٹ اور اشاعت پر پابندی ہونی چاہیے۔