قازقستان میں سردی نے نظام زندگی منجمد کر دیا

Kazakhstan Winter

Kazakhstan Winter

قازقستان (جیوڈیسک) قازقستان میں سردی نے نظام زندگی منجمد کرکے رکھ دیا ۔ یوم آزادی کی تقاریب بھی ٹھٹھر کر رہ گئیں۔ قازقستان کا دارلحکومت استانہ ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔برفباری نے سڑکوں پر سفید چادر بچھارکھی ہے جس سے ٹریفک بھی کم ہے ، شہر کے مرکزی بس اسٹینڈ پر اکا دکا مسافر ہی نظر آرہے ہیں۔

انتظامیہ نے موسم کی شدت دیکھتے ہوئے سکول بھی بند کردیئے ہیں ۔ قازقستان کے اکیسویں یوم آزادی کی تقاریب کا اہتمام بھی ان ڈور ہی ممکن ہوسکا جس میں ثقافت کی رنگا رنگی تو نظر آئی لیکن شرکا گرم لبادے اوڑھے نظر آئے ۔ قازقستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔