اسلام آباد (جیوڈیسک)حکمراں اتحاد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قانون سازی کے پارلیمنٹ کے اختیار کو برقرار رکھتے ہوئے ہر چیلنج کا متحد ہوکر مقابلہ کیا جائے گا۔ توہین عدالت کے نئے قانون کے سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد ایوان صدر میں اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کی۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیارکوبرقراررکھا جائے گا،ان اختیارات کیلئے ہرقیمت چکانے کیلئے بھی تیارہیں۔ اجلاس میں حکمراں اتحاد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیارآئین نے دیا ہے، قانون سازی صرف منتخب نمائندوں کا حق ہے، موجودہ صورتحال میں متحد رہنے کی اشد ضرورت ہے، ہرچیلنج کا متحدہوکرمقابلہ کریں گے۔