مصر میں پارلیمانی انتخابات کا تیسرا مرحلہ آج ہوگا، پولنگ میں اسلامی پارٹیوں کو برتری ملنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں باقی بچنے علاقوں میں پولنگ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے ہونے والے دو مراحل میں اسلامی پارٹیوں کو برتری حاصل ہے۔ فوجی حکمران اعلان کر چکے ہیں کہ پارلیمانی انتخابات کا عمل اب بارہ مارچ کے بجائے بائیس فروری میں ہی مکمل کیا جائے گا۔