مصر میں مظاہرین نے نئے وزیراعظم کمال الغنزوری کی تقرری کو مسترد کرتے ہوئے اجتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ آج ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں احتجاج کرنے والے افراد نے نئے وزیر اعظم کی تقرری کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کمال الغنزوری حسنی مبارک کے دور میں وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ انہیں اقتدار میں ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ نماز جمعہ کے بعد فوجی حکومت کے استعفے کیلئے ریلی نکالی جائے گی۔ فوجی کونسل کے اعلان کے بعد تحریر اسکوائر سے ٹینک ہٹا لیے گئے ہیں۔ اور فوجی کونسل کے سربراہ نے مظاہرین کی ہلاکتوں پر معافی بھی مانگی ہے۔