قاہرہ : پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے مصر کی سینئرہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔ مصر کے شہر قاہرہ میں کھیلی جانے والی پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول کپتان محمد عمر بھٹہ نے اسکور کیاجبکہدوسرا اور فیصلہ کن گول محمد عرفان نے اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے پاکستان کی اس کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔