پشاور قبا ئلی علاقوں میں 3روزہ انسداد پو لیو مہم کیلئے پولیو ورکرز کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی۔ فاٹا کے سیکریٹری سیکیورٹی ڈاکٹر جمال ناصر نے فاٹا سیکریٹریٹ میں پو لیو مہم کا افتتاح کرتے ہو ئے کہا کہ جن قبائلی علاقوں میں پو لیو مہم جا ری ہے، وہاں پولیو ورکرز کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ سے زیادہ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 2 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں امن و امان کے خدشات کے پیش نظر مہم نہیں چلائی جا رہی، جس کی وجہ سے 2 لاکھ بچے انسداد پولیو قطروں سے محروم رہیں گے۔