واشنگٹن : واشنگٹن نے افغانستان کی سرحد سے متصل پاکستانی قبائلی علاقوں میں کام کرنے والے امدادی اداروں سے امریکی تشہیر کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان میں غیر سرکاری اداروں کو دی جانے والی امریکی سویلین امداد بھی خطرے میں پڑ گئی۔ امریکی انتظامیہ کے اس نئے مطالبے کے بعد قبائلی علاقوں میں کام کرنے والیاداروں کیلیے مشکلات پیداکردی ہیں۔پاکستانیوں کو کھانا،پانی اور خیموں سمیت دیگربنیادی اشیا امداد کے طورپر فراہم کرنے والیاداروں پر امریکاسے تعلق کی تشہیر نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ایسی صورت میں امریکی مفادات کے خلاف کام کرنے والے جنگجو گروپ ان امدادی اداروں کو نشانہ بناسکتیہیں۔ امریکا کی جانب سے یہ مطالبہ اس موقع پر سامنے آیا ہے جب اس نے پاکستان کو دی جانے والی آٹھ کروڑ ڈالر کی فوجی امداد معطل کردی ہے۔۔۔اوردونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔