قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی سیکریٹریوں کی غیر حاضری پر ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کو ہدایت کی سیکرٹریوں کی غیر حاضر ی سے متعلق پیر تک رپورٹ پیش کی جائے۔ وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ غیر حاضر وفاقی سیکرٹریوں کو برطرف کرنے کی سفارش کر ے۔ وقفہ سوالات کے دوران سیکرٹریوں کی غیر حاضری قابل قبول نہیں سوالوں کے وقفے میں وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے ایوان کو بتایا کہ ایران کے اشتراک سے پانچ ہزار میگا واٹ بجلی کیلئے پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ زیر غور ہے جس سے پور ے ملک کی بجلی پوری ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ گیس کی کمی کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے، پاور پلانٹس کو فرنس آئل پر منتقل کر رہے ہیں جس سے آئند تین روز میں صورتحال میں بہتری آ جائے گی۔