قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

national assembly

national assembly

قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج شام  دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم مقام سپیکر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں ہو گا جس میں ملک میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بحران پر مزید بحث ہو گی۔
آج ہونے والے اجلاس میں معمول کی کارروائی نہیں ہوگی بلکہ صرف توانائی کے بحران کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بحث ہو گی۔ یہ بحث تین اکتوبر سے جاری ہے۔