قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عظیم دولتانہ کے انتقال کے باعث فاتحہ خوانی کے سوا کوئی کارروائی نہیں ہو سکے گی۔ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کی ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا جس میں اجلاس کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ اس سے قبل حکمران اتحاد کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی تین بجے ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے صدر اور وزیراعظم پر اظہار اعتماد کی قرار داد کل ایوان میں پیش کی جائے گی۔