قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آج اپنی بیالیسویں سالگرہ منارہے ہیں

Misbah

Misbah

لاہور (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آج اپنی بیالیسویں سالگرہ منارہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق 28 مئی 1974 کومیانوالی میں پیدا ہوئے اور اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز2001 میں نیوزی لینڈ کےخلاف پہلا ٹیسٹ کھیل کر کیا۔ مصباح الحق واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں قومی ٹیم نےمسلسل چار ٹیسٹ سیریز جیتیں اور اس کے علاوہ برصغیر سے تعلق رکھنےوالے بھی وہ پہلے کپتان ٹھہرے جنہوں نے جنوبی افریقہ کواسی کی سرزمین پر ہرایا۔

واضح رہے کہ مصباح الحق کو ون ڈے انٹرنیشنل میں رکی پونٹنگ، ماہیلاجے وردنے، برین لارا اور کمارسنگاکارا سمیت دیگر کرکٹ لیجنڈ کے مقابلے میں بہتررن ریٹ کااعزاز بھی حاصل ہے۔