ورلڈ ٹی 20 (جیوڈیسک) پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنے حریفوں کو پچھاڑتی ہوئی منزل کی طرف گامزن ہے ۔ میں ہوں پاکستان گرین شرٹس چاند تارے کے ساتھ میدان میں جو اترے تو دل کی دھڑکنیں ہوجائیں تیز۔ کیوں کہ رکھتی ہے ٹیم پاکستان صلاحیت کسی بھی وقت کھیل کا پانسہ پلٹنے کی ۔
کپتان محمد حفیظ ۔ میدان میں دور کی کوڑیاں لاتے ہیں ۔ تمام کرکڑز کے ساتھ ساتھ ہے شاہینوں کی ٹولی خوب کرتے ہیں حریف کا شکار کھیل کے میدان میں پلٹ کر جھپٹنا جھپٹ کر پلٹنا ہے ان کا پسندیدہ مشغلہ اب ہو جائے بوم بوم ۔ بات کرتے ہیں آفریدی کی ۔ بلا چلے کبھی کبھی لیکن جب بھی گھومے حریف ٹیموں کو آجاتی ہے یاد اپنی نانی ۔ بوم بوم آفریدی کی چھکے اگر بات کریں عمران نذیر اور اکمل برادران کی تو پلک جھپکتے ہی وہ کھیل کو کردیتے ہیں ٹیم پاکستان کے حق میں ۔
اسکور بورڈ ہے شامل اسکواڈ میں عمر گل جس نے کیے ہیں کئی چراغ گل وکٹیں اکھاڑتے گلیاں گراتے ۔اب یہ لگانے لگے ہیں خوب چھکے اور اسٹار نہیں سپر اسٹارون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون اسپن بالنگ کے جادوگر سعید اجمل جن کے آگے بیٹسمین رنز بنانے سے گھبرائیں ٹیمیں ان کی گیند پر اپنی وکٹیں بچائیں ۔ شہباز ٹکرا رہے ہیں بہترین اور تیز ترین ٹیموں سے قوم کا ایک ہی نعرہ ہے ٹی ٹوئنٹی کپ ہمارا ہے۔ جواد کا گانا جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے۔