جامعہ نعیمییہ : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی موجودہ صورتحال میں ملک معاشی ترقی نہیں کرسکتا قوم کو مشرف سے آٹھ اور زرداری گیلانی سے چار سالوں کا حساب لینا ہو گا۔جامعہ نعیمییہ میں استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ زرداری حکومت قوم کو جواب دے کہ وہ چار سال تک کیا کرتی ہے اور کوئی ایک ایسا منصوبہ بتایا جائے جو ملکی و قومی ترقی کے لیے شروع کیا ہو ا۔انہوں نے کہا کہ مشرف کے دور میں لوڈشیڈنگ شروع ہوئی جسے ختم کرنے کے لیے موجودہ حکومت نے کچھ نہیں کیا ۔
نواز شریف نے کہا کہ ڈکیٹیر فوجی وردیاں پہن کر لیٹ جاتے ہیں اور ہم واسکٹ پہن کر بھی ملکی عزت کے لیے ڈٹ جاتے ہیں ملکی تباہی پر قوم مشرف کے آٹھ سالوں اور زرداری گیلانی حکومت کے چار سالوں کا ضرور جواب لے سیمینار سے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ،سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔