لالہ موسیٰ : حلقہ این اے107مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، سید نور الحسن شاہ

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ این اے 107مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق غیر فطری اتحاد بھی اس حلقہ سے کامیاب نہیںہو سکتا،ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ ن حلقہ این اے106 سید نور الحسن شاہ نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ تحصیل سرائے عالمگیر کے لوگ پاکستان مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت کرتے ہیں ۔

ہم نے ہمیشہ ان کے تعاون سے کامیابی حاصل کی،ضمنی انتخابات میں بھی حلقہ این اے107سے مسلم لیگ ن کا امیدوارہی کامیاب ہو گا، انہوں نے کہا کہ تحصیل سرائے عالمگیر میں ہمارے خاندان سے محبت کرنے والے ہزاروں لوگ موجود ہیں جو مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلائے ہوئے ہیںانشاء اللہ ضمنی انتخابات میں بھی تاریخ ساز کامیابی حاصل کریں گے۔ اور یہ سیٹ جیت کر میاں برادران کو گفٹ کریں گے۔