لالہ موسیٰ کے سینئر صحافی محمد رفیق بھٹی نمائندہ جنگ ،دی نیوز پر حملہ

گجرات : صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ ، سینئر نائب صدر سید عرفان جعفری ، جنرل سیکرٹری اعجاز احمد شاکر ، فنانس سیکرٹری محمود اختر محمود ، جائنٹ سیکرٹری ظہیر مرزا ، سیکرٹری نشرواشاعت سجلیل خان اور سیکرٹری لائبریری پیر قنبر اعجاز شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں لالہ موسیٰ کے سینئر صحافی محمد رفیق بھٹی نمائندہ جنگ /دی نیوز پر حملہ اور ان سے کیمرہ اور نقدی چھیننے کے واقعہ کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیاہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے وگرنہ ضلع بھر کے صحافی سراپا احتجاج بن جائیں گے صدر وسیم اشرف بٹ نے کہا کہ یہ امر بھی انتہائی قابل افسوس ہے کہ لالہ موسیٰ کے بعض مقامی سیاستدان اس واقعہ کی مذمت کرنے کی بجائے ، ملزمان کو بچانے کیلئے رفیع بھٹی پر صلح کا دبائو ڈال رہے ہیں جو کہ ہرگز قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب اور ضلع بھر کی صحافی برادری نہ صرف یہ کہ رفیع بھٹی کے ساتھ کھڑی ہے بلکہ ہر طرح کے راست اقدام کیلئے تیار ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سیاسی و سماجی تنظیموں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آزادی صحافت کے دفاع کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔