لالہ موسی کی خبریں (محمد بلال احمدبٹ)17-01-2013

ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے مطالبات کو نہ ماناگیا تو پھر پورے ملک میں ہم بھر پوراحتجاج کریں گے،قاری غلام فرید قادری
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)آج18جنوری بروز جمعتہ المبارک کویوم حمایت ڈاکٹر علامہ محمدطاہر القادری کے طورپر منایاجائے گا،اس سلسلے میں علماء اکرام،مشائخ عظام،آئمہ حضرات سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ علامہ صاحب کے فلسفے کو عوام تک پہنچائیں قبلہ ڈاکٹر صاحب پاکستان کے غریب عوام کی بات کرتے ہیں اور اس کے مقابلے میں تمام چوروں نے اتحاد کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ ہم عوام کے حقوق کا ایجنڈا اس ملک میں نہیں چلنے دیں گے اگر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے مطالبات کو نہ ماناگیا تو پھر پورے ملک میں ہم بھر پوراحتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار قاری غلام فرید قادری مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن نوجوانان اہل سنت نے کہا اور کہا کہ ہم اپنے کارکنوں سے کہتے ہیں کہ وہ اپنی ہرقسم کی تیاری مکمل کر لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج پھر ملک کو کرپشن لاقانونیت،دہشت گردی،بے حیائی اور ْغنڈہ گردی کے حوالے کر دیا گیا ہے،عثمان عزیز قادری
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)پورے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے عوام مجبور ہو کر پھر فوج کو دعوت دے رہے ہیں آج پھر ملک کو کرپشن لاقانونیت،دہشت گردی،بے حیائی اور ْغنڈہ گردی کے حوالے کر دیا گیا ہے،کوئٹہ پشاورت میں عوام کالاشیں رکھ کر احتجا ج کرناحکومت کی نا اہلی کا منہ بولتاثبوت ہے اور چیف جسٹس کے حکم کو ہوا میں اڑا نا اور اس کے خلاف پورے سندھ میں غنڈہ گردی کرنا حکومت کا آئین سے باغاوت کا عملی ثبوت ہے اور کل تک ایک دوسرے کے خلاف بولنے والوں کا اتحاد علی بابا چالیس چوروںکا عملی منہ بولتاثبوت ہے ان خیالات کااظہار عثمان عزیز قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت ڈی چوکمیں کھڑے عوام کی بات سنیں اور مستعفی ہو جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کا چوہدری سجاد اصغر آف کلیوال سیداں راہنما PTIکے والد کی وفات پر دلی اظہار تعزیت
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)سابق صوبائی وزیر رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی112چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کا چوہدری سجاد اصغر آف کلیوال سیداں راہنما PTIکے والد کی وفات پر دلی اظہار تعزیت،غم اور رنج کی ان گھڑیوں میں ہم چوہدری سجاد اصغر آف کلیوال سیداں کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنجوعہ سٹریٹ پکی گلی محلہ میں چراغ پورہ کی گلیاں بارش کے باعث تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)جنجوعہ سٹریٹ پکی گلی محلہ میں چراغ پورہ کی گلیاں بارش کے باعث تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں،گلیوں میں تین،تین فٹ پانی کھڑا ہوگیا،TMAکی نا اہلی کا ثبوت پیش کرنے لگیں،اہلیان محلہ کو شدید پریشانی کا سامنا،لوگ پانی کی وجہ سے گھروں سے نہیں نکل سکتے نمازیوں کو نماز پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے،دو دو وزیروں کے شہر میں آج تک نکاس آب کا مسئلہ حل نہ ہو سکا،گذشتہ کئی سالوں سے ان محلوں میں معمولی سی بارش سے گلیوں میں پانی کھڑا ہو جاتا ہے لیکن آج کسی نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے بارے میں نہیں سوچا،اہلیان محلہ کی موجودہ محکموں کو بدعائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ:12ربیع الاول اس سال بھی انتہائی مذہبی جوش و جذبہ سے منایا جائیگا،عمران ارشد بھٹی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)ممتاز کاروباری سیاسی سماجی فلاحی شخصیت ،ایم ڈی بھٹی ٹریڈرز غلہ منڈی لالہ موسیٰ عمران ارشد بھٹی نے پنے بیان میں کہا کہ نبی آخر الزمان تاجدار دو عالم نبی اکرمۖ کے یوم ولات کے سلسلہ میں جشن عید میلادالنبیۖ 12ریبع الاول 25 جنوری بروز جمعتہ المبارک کو مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبہ سے منایا جائے گا انہوں نے کہا کہ 12ریبع الاول کا دن ہی حقیقی صحیح معنوں میں مسلمانوں کے لئے عید ہے۔ اس دن دستر خوانوں کو وسیع کرنا چاہیے گھروں میں چراغاں کرنا چاہیے تاکہ عالمی میں دنیا میں تاثر جائے کہ مسلمان اپنے نبی آخر الزمان کی ولادت بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیںاور اپنے نبیۖ کی حرمت پر جان تک دینے کو تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ:یوسف حوالدار نے چکوڑی شیرغازی ناکے پر انت مچا دی
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمدبٹ) یوسف حوالدار نے چکوڑی شیرغازی ناکے پر انت مچا دی،موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کو روک کر مک مکا کو اپنا وطیرہ بنا لیا،اہلیان علاقہ کی حوالدار یوسف نے ناکے میں دم کر رکھا ہے،اہل دیہہ حوالدار یوسف کی مک مکامہم کی وجہ سے شدید پریشان ہیں،اگر کوئی چاہنے والا کی موٹر سائیکل یاگاڑی آئے تو ان کو نواز دیتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او گجرات راجہ بشارت سے اپیل کی ہے کہ حوالدار یوسف کا عوام کے ساتھ ناروا سلوک کا سخت نوٹس لے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوہدری اعجازاحمدآف میانہ چک کو انٹر پارٹی الیکشن میں حلقہ پی پی112میں متعدد یونین کونسل بلامقابلہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،فیضان بٹ آف دھامہ
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمدبٹ)سابق صوبائی وزیررہنماتحریک انصاف حلقہ پی پی112چوہدری اعجازاحمدآف میانہ چک کو انٹر پارٹی الیکشن میں حلقہ پی پی112میں متعدد یونین کونسل بلامقابلہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی سماجی شخصیت فیضان بٹ آف دھامہ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح چوہدری اعجاز احمدآف میانہ چک
نے دن رات محنت کر کے تحریک انصاف کو حلقہ پی پی112کاگڑھ بنایا یہ اس بات کاواضع ثبوت ہے کہ جیت چوہدری اعجاز احمد کا مقدر بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت سے مطالبہ بھی کیا کہ اگر حلقہ پی پی112کی سیٹ ون کرنی ہے تو ٹکٹ چوہدری اعجازآف میانہ چک کو دے کیونکہ ٹکٹ کے اصل حقدار چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ ٹراما سینٹر میں ریسکیو1122کی سروس فراہم کر دی گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ ٹراما سینٹر میں ریسکیو1122کی سروس فراہم کر دی گئی12 افراد پر مشتمل عملہ24گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے گا،عوامی مطالبہ پر سادات خاندان کی وساطت سے کمشنر گوجرانوالہ نے لالہ موسیٰ ٹراما سنٹر میں ریسکیو1122کی ایک ایمبولینس ابتدائی مرحلہ پر مہیا کر دی ہے،جبکہ مکمل ریسکیو سنٹر کے لیے باضابطہ جگہ ملنے پر قیام عمل میں آجائے گا،ریسکیو کے عملہ کوٹراما سینٹر میں جگہ مہیا کردی گئی ہے،جبکہ لالہ موسیٰ میں ریسکیو سروس کی فراہمی سے حادثات تک پہنچنے کے وقت میں کمی اور دور دراز کے علاقوں میں بھی سروس مہیا ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ:اسلام آباد لانگ مارچ کے شرکاء کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،شیخ نوازش علی ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سابق جنرل سیکرٹری اور سینئر راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد لانگ مارچ کے شرکاء کو اخراج تحسین پیش کرتے ہیں جو سخت سردی کے موسم میں معصوم بچوں کے ساتھ شریک ہیں اور آنے والا وقت لانگ مارچ کے شرکاء کی قربانیوں کو بھلا نہیں سکیں گے لانگ مارچ کے شرکاء ملک میں حقیقی تبدہلی لانے کے لیے انتخابی عمل کو صاف اور شفاف اور غیر جانبدار بنا کر سٹیٹس کو کے حمائتیوں کے لیے کھلا چیلنج ہے سٹیٹس کو کے نمائندے کبھی بھی عوام کی فلاح و بہبود ،خوشحالی اور عوام کی نمائندگی کو برداشت نہیں کرتے اور عمران خان کا نعرہ اب ہر شہری کا نعرہ بن چکا ہے آنے والے انتخابات میں عمران خان کا کھلا اعلان ہے کہ وہ کسی سٹیٹس کو کے نمائندے کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔