لاہور(جیوڈیسک)گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ لانگ مارچ آسان کام نہیں. سردی کے باعث شرکا کی طبعیت بگڑ سکتی ہے۔
لاہور میں گورنر پنجاب نے امیر جماعت اسلامی سید منور حسین سے ملاقات کی۔ قاضی حسین احمد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ قاضی حسین احمد کی وفات ایک سانحہ ہے۔ مرحوم درد دل رکھنے والے محب وطن انسان تھے۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ سردی بہت ہے۔لانگ مارچ کے شرکا کو نزلہ زکام ہونے کا خدشہ ہے۔